1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر (PUSPAHANAS) کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عسکری خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے، جس سے پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دفاعی تعلقات میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس اہم کامیابی پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے آرمی چیف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا ہال آف فیم میں شامل ہونا نہ صرف پاک فوج بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جو بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافے کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر ملائیشیا کا ایک باوقار ادارہ ہے جہاں دنیا بھر کے ممتاز عسکری ماہرین اور قیادت کو ان کی خدمات کے صلے میں ہال آف فیم میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس تقریب میں ملائیشیا کے اعلیٰ عسکری حکام اور سفارتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں