تربت (گدروشیا پوائنٹ) اوست ویلفیئر آرگنائزیشن ٹیم کی جانب سے جنوری کے مہینے میں بھی مفلس و غریب مریضوں کی مدد کیا گیا۔ اوست میڈیکل ٹیم نے 5 کینسر مریضوں کو کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی جبکہ 4 گردے اور دیگر مریضوں کو ڈائیلاسز اور میڈیکل ٹیسٹ کیلئے مدد فراہم کی ہے۔ اوست میڈیکل ٹیم کی طرف سے کینسر و گردے کے 2 مریضوں کو میڈیسن دیا گیا۔ اوست میڈیکل ٹیم نے 2 مریضوں کو علاج کے لیے سول ہسپتال کراچی میں ایڈمٹ کی ہے اور 2 کینسر میں مبتلا مریضوں کے سی ٹی اسکین و میڈیکل ٹیسٹ جناح ہسپتال سے کروائے ہیں۔ اوست ایمبولینس سروس کے ذریعے جنوری کے مہینے میں 3 غریب مریضوں کو مکران سے کراچی ہسپتالوں تک پہنچانے میں سروس فراہم کی گئی۔
اوست روحیل بلوچ فنڈ کمیٹی کی جانب سے مارچ کے مہینے میں گوادر میں پروگرام منعقد کی جائے گی جس میں تقریباً 20 معذور افراد کو ٹرالی سائیکل اور ویل چیئر فراہم کی جائیگی۔
ترجمان اوست ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان











