1

بھارت کے 15 سالہ سوریا ونشی کی طوفانی اننگز، کئی ریکارڈز توڑ دیے

بھارت کی اے ٹیم کے 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں محض 53 گیندوں پر 204 رنز کی ناقابلِ یقین طوفانی اننگز کھیل کر کرکٹ کی تاریخ کے کئی بڑے ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

ویبھو سوریاونشی نے یہ کارنامہ منگل کے روز گروپ بی کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف انجام دیا۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے محض 15 ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 250 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

ویبھو سوریا ونشی نے اپنی اننگز میں 28 چھکے اور سات چوکے لگائے۔ اس طرح انہوں نے صرف باؤنڈریز کے ذریعے 196 رنز اسکور کیے۔

سوریا ونشی 11ویں اوور میں 163 رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کے باعث آؤٹ ہونے سے بچ گئے تھے، اس سے قبل 76 کے انفرادی اسکور پر وکٹ کیپر آفتاب عالم نے ان کا اسٹمپنگ کا موقع بھی ضائع کیا تھا۔

یہ دو مواقع ملنے کے بعد سوریا ونشی نے یو اے ای کے بالرز کی جم کر پٹائی کی اور اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس یادگار اننگ کے دوران ویبھو سوریاونشی نے مزید کئی پرانے ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔

دو ڈاٹ بالز کے بعد چھکوں کی برسات

حیران کن طور پر سوریاونشی نے اننگز کا آغاز پہلی دو گیندوں پر کوئی رن بنائے بغیر کیا، لیکن اس کے بعد یو اے ای کے بولر زاہد علی کو مسلسل تین چھکے جڑ کر تیسرے اوور کے اختتام تک محض 16 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔

دوسرے اینڈ پر موجود ابھیشیک شرما پانچ گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد پربھ سمرن سنگھ بھی جلد پویلین لوٹ گئے، تاہم سوریا ونشی کی طوفانی اننگ کی بدولت چھ اوورز میں بھارت کا اسکور دو وکٹوں پر 108 رنز تک جا پہنچا۔

28 چھکے، تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری

بھارتی نوجوان بیٹر نے 28 گی��دوں پر سنچری مکمل کرکے لسٹ اے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ 52 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرکے اس فارمیٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے بیٹر بن گئے۔

سوریا ونشی نے جیک فریزر میک گرک کی تیز ترین لسٹ اے سنچری کا ریکارڈ ایک گیند کے فرق سے توڑا، جبکہ کینٹربری کے چاڈ بووز کی 103 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک اننگ میں 28 چھکوں لگانے کے بعد سوریا ونشی پروفیشنل کرکٹ میں کسی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی والے بن گئے ہیں۔

طوفانی اسٹرائیک ریٹ

سوریا ونشی نے یو اے ای کے خلاف میچ میں 384 اعشاریہ 90 کے اسٹرائیک ریٹ سے ڈبل سنچری مکمل کر کے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

اس سے قبل لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے چاڈ بوز کے پاس تھا جنہوں نے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔ ویبھَو نے یہ ریکارڈ 51 گیندوں کے فرق سے توڑا ہے۔

اے بی ڈیولیئرز نے بھی 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 گیندوں پر 338 اعشاریہ 63 کے اسٹرائیک ریٹ سے 149 رنز اسکور کیے تھے۔

پہلے دو میچز میں ناکامی کے بعد دھواں دار واپسی

سوریا ونشی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے ابتدائی دونوں میچز میں جلد آؤٹ ہوگئے تھے، تاہم یو اے ای کے خلاف انہوں نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔

انہوں نے اسپن اور فاسٹ بولنگ دونوں کے خلاف بڑے شاٹس کھیلے اور یو اے ای کے بولرز کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

میچ کے بعد میزبان براڈکاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے سوریا ونشی نے کہا کہ ابتدائی دو میچز میں رنز نہ بنانے کے بعد انہوں نے پچ کا جائزہ لیا اور محسوس کیا کہ بولرز کے لیے زیادہ مدد موجود نہیں، اس لیے انہوں نے اپنے کھیل پر اعتماد کرتے ہوئے طویل اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا ذہن ہر میچ کی طرح اس بار بھی زیادہ دیر تک بیٹنگ کرنے پر مرکوز تھا۔

بھارت اے کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن

پاکستان شاہینز کے خلاف گزشتہ میچ میں شکست کے بعد بھارت اے کے لیے یو اے ای کے خلاف کامیابی ضروری ہوگئی تھی۔

تین میچز میں دو فتوحات اور 3.523 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ بھارت اے کی سیمی فائنل میں جگہ تقریباً یقینی ہوگئی ہے۔

سری لنکا اے، بنگلہ دیش اے اور پاکستان اے پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں