کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان کے شہر تربت میں پارک ہوٹل کے قریب دستی بم حملہ اور فائرنگ، نیشنل پارٹی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر مالک بلوچ کی رہائشگاہ، سرکاری ادارے قریب ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق گہنہ میں بھی فائرنگ ہوئی ہے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔ دریں اثنا۔ مستونگ شہر میں نامعلوم افراد نے سینٹرل جیل پر دستی بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سینٹرل جیل کا ایک سپاہی مدثر زخمی ہوا ہے، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جبکہ پنجگور شہر میں ڈی سی آفس پر نامعلوم افراد نے دو دستی بم پھینکا جو چاردیواری کے اندر گر کر پھٹ گئے ہیں اور کوئی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔ اس کے علاوہ خضدار کے علاقے زہری بازار میں اتحادی جماعتوں جے یوآئی اور بی این پی کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
144











