پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں تین بچوں کی پے در پے اموات کے بعد ان کی والدہ پر قتل کا الزام سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ملزمہ، اس کی والدہ اور آشنا کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق شکرگڑھ کے علاقے دادی پور مصطفیٰ آباد میں ایک ہی گھر کے تین بچے 23 دن کے اندر پُراسرار طور پر ہلاک ہوئے۔ بچوں کی والدہ مبینہ طور پر ہر بچے کی موت کو طبعی ظاہر کرتی رہی اور تعزیت کے لیے آنے والوں سے کہتی تھی کہ یہ اللہ کی رضا ہے اور وہ صبر کر رہی ہے۔

معاملے پر شکوک اس وقت پیدا ہوئے جب تیسرے بچے کو غسل دینے والے شخص ��ے اس کے چہرے پر ناخنوں کے نشانات دیکھے اور بچے کے والد کو آگاہ کیا۔ والد کی شکایت پر پولیس نے بچوں کی والدہ زیبن سے پوچھ گچھ کی تو مبینہ طور پر اس نے بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے آشنا عدیل سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ اسی مقصد کے لیے اس پر اپنے تین بچوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزمہ نے چوتھے بچے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

بچوں کے والد کے مطابق دو بچوں کی اموا�� کے بعد 8 نومبر کو ان کا ایک اور بیٹا اچانک بے ہوش ہوگیا، جسے وہ اسپتال لے کر گئے۔ اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ ان کا پانچ سالہ بیٹا نقیب بھی اچانک انتقال کرگیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے تینوں بچوں کی قبروں کی کھدائی کردی گئی ہے۔ ڈی پی او نارووال ملک نوید کے مطابق لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ کرائے جائیں گے، جن سے بچوں کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

پولیس نے ملزمہ زیبن، اس کی والدہ صباحت اور آشنا عدیل کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر حاصل کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔