1

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا ایران پر معاشی ناکہ بندی کا دعویٰ، ایرانی حکومت کو ڈوبتا ہوا جہاز قرار دے دیا

واشنگٹن (گدروشیا پوائنٹ) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سخت امریکی بحری ناکہ بندی اور ‘اکنامک آؤٹ کاسٹ’ پالیسی کے نفاذ کے بعد سے ایران اپنی تیل کی برآمدات کو جاری رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور وہ اب ایک بھی آئل ٹینکر بار بار کرنے کے قابل نہیں رہا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ اپنے ایک تفصیلی بیان میں امریکی وزیر خزانہ نے ایرانی معیشت کی ابتر ہوتی ہوئی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تہران کے پاس اب بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیل کا ایک قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے، جس سے اس کی درآمدی اور برآمدی سرگرمیاں شدید ترین بحران کا شکار ہو چکی ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے موجودہ حالات کے تناظر میں ایرانی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘ڈوبتا ہوا جہاز’ قرار دیا اور زور دیا کہ واشنگٹن کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ معاشی اقدامات نے تہران کی توانائی کی تجارت کو ناپائیدار بنا دیا ہے اور اس کے معاشی اثاثوں کو زبردست دھچکا پہنچایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں