2

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کی کمی، خشک سالی کا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

محکمہ موسمیات اور نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NDMA) نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی غیر معمولی کمی کے باعث خشک سالی کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران معمول سے انتہائی کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں خطے میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے اضلاع چاغی اور واشک جبکہ سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سجاول خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ستمبر سے نومبر کے دوران بارشوں کا تناسب نہ ہونے کے برابر رہا ہے، جس سے آبی ذخائر اور زرعی زمینوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں موسم خشک اور رات کے اوقات میں خنکی رہے گی۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ تین ماہ کے دوران بارشوں کا سلسلہ شروع نہ ہوا تو بلوچستان اور سندھ میں خشک سالی کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں