1

کوہاٹ (گدروشیا پوائنٹ): سکیورٹی خدشات پر پولیس جوانوں کا احتجاج، ڈی پی او سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم

کوہاٹ میں اپنے تحفظ کے دیرینہ مطالبات اور پیشہ ورانہ چیلنجز کے خلاف سینکڑوں پولیس جوانوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے شہر کے اہم ترین مقام کچہری چوک کو تمام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام حرکت میں آئے۔ ڈی پی او کوہاٹ نے مظاہرین کے وفد سے ہنگامی اور کامیاب مذاکرات کیے۔ پولیس جوانوں نے اپنے مطالبات ڈی پی او کے سامنے رکھے، جنہوں نے تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

مذاکرات کی کامیابی کے بعد پولیس جوانوں نے کچہری چوک پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور ٹریفک کو بحال کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فورس کے جوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنی فرائض منصبی انجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں