5

لاہور (گدروشیا پوائنٹ): 30 سالہ نوجوان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے 30 سالہ نوجوان کے مبینہ اغوا کا ڈرامائی ڈراپ سین سامنے آیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مغوی قرار دیا جانے والا نوجوان درحقیقت خود ہی اس پوری واردات کا مرکزی کردار اور ماسٹر مائنڈ نکلا، جس نے اپنے ہی گھر والوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ کے مطابق ملزم نے اغوا کا ڈرامہ رچا کر اپنے اہل خانہ سے فون کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہ کر تاوان کی بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔ اہل خانہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا، جس کے دوران تکنیکی شواہد اور لوکیشن کی مدد سے ملزم کے اپنے ہی گھر والوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں