4

شیخوپورہ (گدروشیا پوائنٹ): پولیس کی بروقت کارروائی، 19 سالہ مغویہ فائزہ بحفاظت بازیاب، ملزم گرفتار

شیخوپورہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ مغویہ لڑکی فائزہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مغویہ کی بازیابی کے لیے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کی گئی، جس کے نتیجے میں مغویہ کو بازیاب کرانے کے ساتھ ساتھ مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے اس کامیابی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بازیاب ہونے والی لڑکی کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ملوث افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں