1

کراچی (گدروشیا پوائنٹ): ابراہیم حیدری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 28 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو انتہائی قریب سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو جسم کے اوپری حصے میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں