1

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): موسیٰ پاک ٹرین پر ڈی سی او ریلوے کا اچانک چھاپہ، 11 مسافر بغیر ٹکٹ گرفتار

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد نے موسیٰ پاک ایکسپریس پر اچانک چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی کا مقصد ٹرین میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سفری سہولیات کا جائزہ لینا اور ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

تفتیش کے دوران ریلوے حکام نے ٹرین کے مختلف بوگیوں کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پائے گئے۔ ڈی سی او ریلوے نے موقع پر ہی ان مسافروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کا حکم دیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مسافروں کی سہولت اور ریلوے قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

عبداللہ ارشد نے اس موقع پر مسافروں سے براہِ راست بات چیت کی اور ان سے سفری سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک بھی لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے کی آمدنی کو نقصان پہنچانے والے عناصر اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں