1

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: نیپال کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم صرف 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

نیپال کی جانب سے میان یادیو اور کوشل بھرتل نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان نے تیسرے ہی اوور میں پہلے اوپنر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کوشل بھرتل محض ایک رن بنا کر محمد عمران کی گیند پر معاذ صداقت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 13 جب کہ تیسری اور چوتھی وکٹیں محض 15 کے مجموعی اسکور پر گریں۔ دیو کھنل 8، ایشان پانڈے اور لوکیشن بام کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔

نیپال کی پانچویں وکٹ 31 کے مجموعی اسکور پر گری، باسر احمد 11 رنز بنا کر محمد حسنین کا نشانہ بنے۔

محض دو اوور کے بعد 50 کے مجموعی اسکور پر نیپال کی چھٹی وکٹ گری، پاون سراف بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہوئے، اسی اوور میں راشد خان بھی بغیر کوئی رنز بنائے سفیان مقیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

نیپال کو 15 ویں اوور میں نندن یادو کی صورت میں آٹھواں نقصان پڑا، وہ بھی کوئی رنز نہ بنا سکے اور سفیان مقیم کا شکار بنے۔ نیپال کی نویں وکٹ 59 کے مجموعی اسکور پر گری جب سندیپ لمیچانے کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

نیپال کا آخری کھلاڑی 72 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا، میان یادیو معاذ صداقت کی گیند یر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے وہ 41 اسکور کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس طرح نیپال کے چھ کھلاڑی صفر جب کہ دو کھلاڑی صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ میان یادیو ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے واحد کھلاڑی تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عمران نے 2 جب کہ معاذ صداقت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز

پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم نیپال کے بولرز نے ابتدا ہی سے پاکستانی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ اوپنر شمائل حسین پہلے ہی اوور میں 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ معاذ صداقت بھی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی دو وکٹیں جلد کھو دینے کے بعد حیدر علی بھی محض 36 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

حسن نواز نے 59 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کپتان عبدالصمد کے ساتھ مختصر شراکت قائم کی اور روحیل نذیر کا بھی ساتھ دیا۔ تاہم 16ویں اور 17ویں اوور کے دوران پاکستان اے نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گنوا دیں۔

کپتان عبدالصمد 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ فرحان یوسف اور محمد عمران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

چھبیسویں اوور میں حسن نواز کی وکٹ گرنے کے بعد پاکستان اے کی ٹیم 88 رنز پر سات وکٹوں کا نقصان اٹھانے کے بعد ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہوئی۔

اس مشکل صورت حال میں روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے لوئر آرڈر بیٹرز کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے احمد دانیال کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

احمد دانیال نے 35 گیندوں پر 16 رنز بنائے جب کہ روحیل نذیر 83 گیندوں پر 64 رنز اسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے۔ اسی شراکت داری کے بعد پاکستان اے 150 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

بعد ازاں پاکستان اے کی پوری ٹیم 42 ویں اوورز میں آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد نیپال کو کامیابی کے لیے 169 رنز درکار ہیں۔

نیپال کی جانب سے فاسٹ بولر راشد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 39 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ابھیشیک گوتم 2، سندیپ لمیچانے اور کشل بھرتیل ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح ر��ے کہ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں شیڈول 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں، جس میں نیپال اور متحدہ عرب امارات بھی موجود ہیں۔

پاکستان شاہینز دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ایونٹ میں شریک ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جب کہ دوسرے میچ میں بھارت اے کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں