کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یوتھ کارڈ کا اجراء نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار اور بااختیار بنانے کی سمت میں ایک تاریخی اور انقلابی قدم ہے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے کے نوجوان طبقے کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق، اس خصوصی کارڈ کے ذریعے صوبے بھر کے نوجوانوں کو جدید بینکنگ خدمات، ڈیجیٹل سہولیات اور آسان مالی معاونت تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔ اس سہولت کی بدولت نوجوان نہ صرف اپنے کاروباری خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے بلکہ ڈیجیٹل اکیش اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی نکھار سکیں گے۔
سینئر صوبائی وزیر نے مزید زور دیا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور اس طرح کے منصوبے دراصل ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے تمام نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس ڈیجیٹل اقدام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔










