2

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): پاکستان کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی کٹوتی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی تعداد میں غیر معمولی کمی کرتے ہوئے اسے 20 سے کم کر کے صرف 8 کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں گزشتہ برس کنٹریکٹ حاصل کرنے والی 12 کھلاڑی فہرست سے باہر ہو گئی ہیں، جس سے خواتین کرکٹ کے حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق کپتان فاطمہ ثنا اور اسپنر سعدیہ اقبال کو ‘اے’ کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ ‘بی’ کیٹیگری میں سدرہ امین، منیبہ علی اور نشرہ سندھو شامل ہیں، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو ‘سی’ کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عائشہ ظفر واحد کھلاڑی ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں اس بار کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

پی سی بی نے اس مرتبہ ‘ڈی’ اور ‘ای’ کیٹیگریز کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، جس سے نوجوان اور ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ای کیٹیگری کے خاتمے کے باعث ایمن فاطمہ اور شوال ذوالفقار جیسی ابھرتی ہوئی کرکٹرز بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو گئی ہیں، جس پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں