90

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سریاب روڈ پر جاری دھرنا 12 دن بعد ختم کردیا گیا، ٹریفک بحال جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے سامنے چوک کا نام تبدیل کرکے The Symbol of Baloch Genocide کردیا گیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سریاب روڈ پر جاری دھرنا 12 دن بعد ختم کردیا گیا، ٹریفک بحال جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے سامنے چوک کا نام تبدیل کرکے Symbol of Baloch Genocide کردیا گیا ہے۔ اس چوک کی افتتاح لاپتہ افراد کے لواحقین نے پرندوں کو پنجرے سے آزاد کرکے کردیا

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دھرنا گاہ کے مقام پر افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام سے بیبگر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوک مزاحمت کی علامت ہے۔ یہ مائیں بہنیں اس مزاحمت کی علامت ہیں، اسلئے اس کی افتتاح مزاحمت کی علامت لاپتہ افراد کی اہلخانہ سے کرتے ہیں۔ چوک کی افتتاح لاپتہ افراد کے مائیں اور بہنوں نے پنجرے سے پرندوں کو آزاد کرکے کردیا اور امن اور آزادی کا پیغام دیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے پیاروں کو خدارا اسی طرح آزاد کیا جائے

اس موقع پر بی وائی سی کے رہنما بیبگر بلوچ نے بی وائی سی کی مرکزی کال پر 12 دن سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 12 اگست کو راجی مچی کی قافلے کو کوئٹہ میں جوش و خروش سے استقبال کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں