4

ژوب (گدروشیا پوائنٹ): ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ

ژوب اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز زمین کی گہرائی میں 82 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر پناہ لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ماہرینِ ارضیات کے مطابق بلوچستان کا خطہ فالٹ لائنز پر واقع ہونے کے باعث زلزلوں کے حوالے سے حساس تصور کیا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں