1

لاہور (گدروشیا پوائنٹ): وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں نچلی سطح پر پنچائیت نظام بحال کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں مقامی سطح پر تنازعات کے فوری حل اور عوامی سہولت کے لیے ‘پنچائیت’ نظام کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد نچلی سطح پر عدالتی اور انتظامی بوجھ کو کم کرنا اور روایتی پنچائیت کے ذریعے مقامی مسائل کو گاؤں اور یونین کونسل کی سطح پر ہی نمٹانا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق، یہ پنچائیت کمیٹیاں یونین کونسل، موضع اور گاؤں کی سطح پر تشکیل دی جائیں گی۔ ان کمیٹیوں کو مقامی تنازعات کے تصفیے کے لیے قانونی اور انتظامی اختیارات تفویض کیے جائیں گے تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے طویل عدالتی عمل سے نہ گزرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس نظام کے خدوخال کو جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اسے مرحلہ وار پورے صوبے میں نافذ کیا جا سکے۔ اس فیصلے کو عوامی حلقوں میں مقامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں