1

کراچی (گدروشیا پوائنٹ): فتنہ الخوارج سے منسلک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں کی ڈکیتیاں برآمد

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اہم کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک ملزم کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم مبینہ طور پر شہر میں ایک منظم ڈکیت گروہ کی قیادت کر رہا تھا اور طویل عرصے سے سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے گروہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کی جانب سے کی جانے والی آخری بڑی واردات میں 60 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹی گئی تھی، جبکہ مزاحمت کرنے پر انہوں نے دو شہریوں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی بھی کیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا فتنہ الخوارج سے تعلق ثابت ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں