1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): معروف ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم شوہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقتولہ کے شوہر اور مرکزی ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کی تفصیلی رپورٹ آئندہ دو سے تین روز میں موصول ہو جائے گی۔

عدالت نے کیس کے جملہ شواہد اور تفتیشی افسر کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم صادر کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹس آنے کے بعد کیس کے حوالے سے مزید اہم حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ اس ہلاکت خیز واقعے نے صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑا دی تھی، اور مختلف طبقات کی جانب سے اس اندوہناک واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کے فوری حصول کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں