4

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ، چار ماہ کے دوران 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں، رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں ہونے والا یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ رواں سال برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق برآمدی شعبے میں یہ بہتری عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کو سہولیات کی فراہمی اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے اثرات اب معاشی اشاریوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ اگر برآمدات کا یہ تسلسل برقرار رہا تو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری آئے گی اور معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں