1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ ایرانی وفد نے سیکیورٹی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی رابطے انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ فریقین نے سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں