4

ممبئی (گدروشیا پوائنٹ): بھارتی کامیڈین سمے رائنا اور اداکارہ میدھا شنکر کی ایک ساتھ نئی ویڈیو وائرل

بھارتی کامیڈین اور یوٹیوبر سمے رائنا ایک بار پھر اپنی مبینہ گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ میدھا شنکر کے ساتھ عوامی مقامات پر دیکھے گئے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمے رائنا نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے، جبکہ اداکارہ میدھا شنکر سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔ دونوں کی یہ ویڈیو سامنے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال اپنے تعلقات کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میدھا شنکر نے فلم ‘بارہویں فیل’ سے شہرت حاصل کی تھی، جبکہ سمے رائنا اپنے مزاحیہ شوز اور یوٹیوب مواد کے باعث نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ اس سے قبل بھی دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس نے ان کے مداحوں کے تجسس میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں