1

کراچی (گدروشیا پوائنٹ): بلدیہ رشید آباد کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ڈیزل ٹینکر خاکستر، امدادی کارروائیاں جاری

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رشید آباد میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کی شدت کے باعث فیکٹری میں موجود ڈیزل کا ٹینکر بھی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور اسنارکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم فیکٹری میں موجود کیمیکل اور آتش گیر مواد کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے آئی ہے۔ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ آئے، جبکہ کولنگ کا عمل آگ مکمل بجھنے کے بعد شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں