1

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): حکومت کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹمز انفورسمنٹ کے دائرہ اختیار میں توسیع کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اسمگلنگ کی لعنت پر قابو پانے اور قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کے دائرہ اختیار کو وسیع کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کسٹمز حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اضافی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیمیں اب ان علاقوں میں بھی کارروائی کرنے کی مجاز ہوں گی جہاں پہلے ان کی رسائی محدود تھی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرحد پار اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے نیٹ ورکس کو توڑنا ہے، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قائم کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اس توسیع سے نہ صرف کسٹمز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی داخلی چیک پوسٹوں پر نگرانی کا نظام بھی مزید سخت ہو جائے گا، جس سے غیر قانونی اشیاء کی ترسیل میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں