1

پشاور (گدروشیا پوائنٹ): خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں بچوں کو اسکولوں میں لانے کیلئے خصوصی داخلہ مہم کا فیصلہ

پشاور میں گورنر ہاؤس کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم کی کارکردگی اور صوبے میں تعلیمی صورتحال پر ایک خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبے میں شرح خواندگی بڑھانے اور اسکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے 12 منتخب اضلاع میں بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کے لیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ان علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جہاں اسکولوں میں بچوں کی حاضری کا تناسب تشویشناک حد تک کم ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور مقامی عمائدین کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں