1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): پاکستان اور پرتگال کا تجارت، زراعت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور پرتگال کے وزیرِ خارجہ پاؤلو رینجل کے مابین اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، قابلِ تجدید توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے پرتگال کی جانب سے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے اسے دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم قرار دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے قیام کی پاکستانی تجویز کو قبول کرنے پر پرتگال کا خیرمقدم کیا۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کی مشترکہ ترجیحات کا تعین کرنا اور عملی تعاون کے لیے ایک منظم طریقہ کار وضع کرنا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم، ثقافتی تبادلوں اور سیاحت کے شعبوں میں بھی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان پرتگال بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں 20 سے زائد پرتگالی کمپنیوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پرتگالی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس پر پرتگالی وفد نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں