2

اداکارہ رابعہ افسر نے نئے صوبوں سے متعلق سوال پر میزبان کو لاجواب کر دیا

اداکارہ رابعہ افسر نے کراچی کی انتظامی حیثیت تبدیل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی جو حالت بنا دی گئی ہے، اسے دیکھتے ہوئے نئے صوبوں کا آغاز کر��چی سے ہی ہونا چاہیے۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال کے جواب میں رابعہ افسر نے کراچی کی معاشی اہمیت، قدرتی وسائل اور مسلسل بگڑتی ہوئی شہری صورت حال کا ذکر کیا۔

پوڈکاسٹ کے میزبان احمد علی بٹ نے رابعہ افسر سے سوال کیا کہ کیا ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں؟

جواب میں رابعہ حسین نے کہا، ’کراچی کا جو بیڑا غرق کیا گیا ہے، اسے پہلے الگ کرنا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی ایک بڑی بندرگاہ اور اہم تجارتی و معاشی مرکز ہے، جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ آ کر آباد ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی جو کچھ بن سکتا تھا اور آج جس حالت میں ہے، اس کے درمیان واضح فرق ہے۔

رابعہ حسین نے شہر کی خراب صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا ایک واقع�� بھی سنایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کہ ’ان کا بیٹا اسلام آباد گیا تھا اور واپسی پر اس نے کہا کہ چلیں اسلام آباد منتقل ہوجاتے ہیں۔‘

رابعہ حسین نے کراچی کی صورت حال بیان کرتے ہوئے بیٹے کے الفاظ نقل کرتے ہوئے کہا، ’میں سوچتا تھا کہ شاید پورا ملک میں یہی حال ہوگا لیکن اسلام آباد دیکھنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ ہم انتہائی نچلے طبقے کے معاشرے میں رہ رہے ہیں۔‘

’کراچی دبئی سے بھی بہتر شہر بن سکتا تھا‘

گفتگو کے دوران میزبان احمد علی بٹ نے بھی کراچی کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کی ملکیت اور ذمہ داری لینے کے لیے کوئی تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’کراچی دبئی سے بھی بہتر بن سکتا تھا۔‘

رابعہ حسین نے شہر کے جغرافیائی محل وقوع اور قدرتی وسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے پاس پہاڑ بھی ہیں، سمندر بھی ہے اور بندرگاہ بھی، جبکہ یہ ایک وسیع آبادی والا بڑا شہر ہے۔

اس موقع پر احمد علی بٹ نے ان کی بات درمیان میں کاٹتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیا ’پینے کا پانی ہے؟‘

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی شوبز شخصیت نے کراچی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہو۔ ماضی میں بشریٰ انصاری، فہد مصطفیٰ، مشی خان سمیت کئی مشہور شوبز اسٹار شہر کی ابتر حالات پر تنقید کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں