تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع فارم ہاؤس میں اتوار کے روز پکنک منانے والے افراد کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، جس کے باعث اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔متاثرین کے مطابق 6 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے فارم ہاؤس پر دھاوا بول کر پکنک منانے والے افراد کو یرغمال بنا لیا اور ان سے قیمتی موبائل فونز سمیت بڑی مقدار میں نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ متاثرین نے متعلقہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے اور لوٹے گئے موبائل فونز اور نقدی کی برآمدگی یقینی بنائی جائے۔اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگ بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ زندگی گزار سکیں اور تفریحی مقامات پر بھی محفوظ رہیں۔
2











