4

ٹوبہ ٹیک سنگھ (گدروشیا پوائنٹ): کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 6 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتار کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، جو سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ اور ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک سمیت دیگر اعلیٰ حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں