تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت کے علاقے گلشن آباد میں نامعلوم چور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں داخل ہوکر بجلی کے تمام بلب، ایک الیکٹرک واٹر کولر اور دو واٹر کولر چوری کرکے لے گئے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق چوری کی اس واردات سے تعلیمی ادارے کو مالی نقصان پہنچنے کے ساتھ اساتذہ اور طالبات کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسکول انتظامیہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، تحقیقات کرکے چوری شدہ سامان کی برآمدگی یقینی بنائی جائے۔اسکول انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ تعلیمی اداروں اور ان کی املاک کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
3











