1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

ملک بھر میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ایم 4 موٹر وے پر گاڑیوں کی آمدورفت کو محدود کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

ترجمان موٹر وے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر کرنا ناگزیر ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت سفر کے لیے زیادہ محفوظ اور موزوں رہتا ہے۔

موٹر وے پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر سے قبل ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے روڈ کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دورانِ سفر گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں