1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): روسی خبررساں ادارے ‘اسپوٹنک’ کی اردو نیوز سروس کا باقاعدہ آغاز، دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی امید

روسی خبررساں ادارے ‘اسپوٹنک’ نے اپنی اردو نیوز سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد وہ اردو زبان میں خبریں فراہم کرنے والا پہلا روسی میڈیا ادارہ بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور روس کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور روابط کو مزید مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ایک خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کیا گیا، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اسپوٹنک کے مطابق، ادارہ پہلے ہی دنیا بھر میں 30 سے زائد زبانوں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے اور اس کے 26 ادارتی مراکز مختلف براعظموں میں فعال ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ روس سے قبل اس سروس کا آغاز دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی عوام کو روسی ثقافت، معاشرت اور عالمی امور پر روسی نقطہ نظر تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں