1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں تین پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کے سنگین جرم میں ملوث تین پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ہیروئن کی بڑی مقدار سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر انہیں گرفتار کر کے مقدمہ چلایا گیا۔

سزا پانے والے پاکستانی شہریوں کی شناخت عظمت علی ولد محمد علی، نسیم دلاور خان اور نیاز محمد ولد دوست محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سعودی عدالتی نظام کے تحت ان پر عائد کردہ الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں موت کی سزا سنائی گئی، جس پر عمل درآمد آج کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف قوانین انتہائی سخت ہیں اور اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کو سزائے موت سمیت سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے بیرون ملک مقیم شہریوں کو مقامی قوانین کی پاسداری کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں