آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے اپنی نئی کتاب ‘صبر’ (Sunder) میں کرکٹ کی دنیا کے ایک پرانے اور متنازع موضوع ‘بال ٹیمپرنگ’ پر بات کرتے ہوئے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ خواجہ نے اپنے حالیہ انکشافات میں دعویٰ کیا ہے کہ بال ٹیمپرنگ کا عمل صرف چند کھلاڑیوں تک محدود نہیں تھا بلکہ ماضی میں پاکستان اور بھارت سمیت کئی بڑی ٹیمیں اس غیر قانونی عمل میں ملوث رہی ہیں۔
کتاب میں عثمان خواجہ نے جنوبی افریقا کی ٹیم کا بھی خصوصی ذکر کیا ہے اور نشاندہی کی ہے کہ کرکٹ کے میدانوں میں گیند کی حالت تبدیل کرنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محض ایک یا دو کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ ایک وسیع تر کلچر کا حصہ رہا ہے جس نے طویل عرصے تک کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا۔
عثمان خواجہ کے ان بیانات نے عالمی کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایک فعال کھلاڑی کی جانب سے اس طرح کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر دباؤ بڑھ سکتا ہے کہ وہ ماضی کے ان واقعات کی شفاف تحقیقات کرے تاکہ کھیل کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔










