1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): وفاقی حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3،3 روپے سستا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3،3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے جو 19 نومبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے سے کم ہو کر 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے سے کم ہو کر 355 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پلاٹس ریٹس اور پریمیم کے تناسب سے کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ اس کمی کے بعد عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ اور کمی کی جا چکی ہے، جس کا براہ راست اثر ملکی معیشت اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر مرتب ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں