3

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): پنجاب میں 80 لاکھ بچیاں تعلیم سے محروم، حافظ نعیم الرحمان کا تشویشناک انکشاف

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تعلیمی شعبے میں جاری بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 80 لاکھ بچیاں اسکول جانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے بجائے اسے مزید پیچیدہ بنایا جا رہا ہے، جس سے عام آدمی کے لیے معیاری تعلیم کا حصول خواب بن چکا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت نے 15 ہزار سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کر دیا ہے، جو کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کی جانب ایک خطرناک قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نجی اور سرکاری اسکولوں کے درمیان تعلیم کا دہرا معیار قائم ہو گیا ہے، جس سے طبقاتی خلیج میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے اور اسکولوں کی نجکاری کے بجائے سرکاری تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تعلیمی نظام کی اصلاح کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کا مستقبل مزید تاریک ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں