اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کھاد بردار جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں عالمی غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔ اس بحران کے نتیجے میں دنیا بھر میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ متوقع ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اگر صورتحال برقرار رہی تو تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، زرعی شعبے میں درپیش مشکلات کے باعث مزید 3 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جانے کا خدشہ ہے، جو کہ ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کی اہم ترین گزرگاہ ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی بندش کا براہِ راست اثر عالمی سپلائی چین پر پڑتا ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری سفارتی کوششیں بروئے کار لائے تاکہ انسانی جانوں کو درپیش خطرات کو ٹالا جا سکے۔










