لورالائی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق، فورس کے جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مشکل حالات میں شہریوں کی بروقت مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں نے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور حادثے کے شکار افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مقامی شہریوں نے ایف سی بلوچستان کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن اور مشکل گھڑی میں شہریوں کی مدد کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی عوام کی خدمت اور تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔










