فلسطینی علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی ڈرون نے جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں خان یونس کے مغرب میں ایک مقام کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن کے باعث انسانی بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود خطے میں کشیدگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔










