4

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی خان کی جانب سے چار ارب روپے کا سونا نکالنے کے الزام کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی بوکھلاہٹ اور بے بنیاد پراپیگنڈا قرار دیا ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس عوام کو دینے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں ہے، اس لیے وہ اس طرح کے من گھڑت اور مضحکہ خیز الزامات کے ذریعے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مبینہ طور پر چار ارب روپے مالیت کا سونا نکالنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس پر سیاسی حلقوں میں گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔ اس بیان کے ردعمل میں پی ٹی آئی ترجمان نے وضاحت کی کہ تحریک انصاف کی حکومت اور اس کے نمائندے شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور اس قسم کے الزامات کا حقیقت سے کوئی دور کا واسطہ نہیں ہے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور اداروں کو بدنام کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر نئے جھوٹ گھڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والے سیاستدانوں کو قومی نوعیت کے سنجیدہ امور پر بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ عوامی سطح پر غیر ضروری سیاسی کشیدگی سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں