1

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، فی تولہ 4 لاکھ سے نیچے

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد طویل عرصے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سونے کے نرخوں میں 10 ہزار روپے فی تولہ کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس تازہ ترین تنزلی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 8 ہزار 573 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 109 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 764 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ ماہرینِ معاشیات کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوا ہے، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں