1

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ): سال کا دوسرا سپر مون آج رات پاکستان بھر کے آسمان کو روشن کرے گا

نومبر کی خنک راتوں میں فلکیاتی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ آج منگل 24 نومبر کو سال کا دوسرا ‘سپر مون’ آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ اس موقع پر چاند زمین کے انتہائی قریب ہونے کے باعث معمول سے زیادہ روشن اور بڑا دکھائی دے گا، جسے ماہرین فلکیات ‘بیور مون’ بھی قرار دیتے ہیں۔

فلکیاتی ویب سائٹ ‘ٹائم اینڈ ڈیٹ’ کے مطابق، چاند پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بج کر 53 منٹ پر اپنے مکمل جوبن پر ہوگا۔ اس دوران چاند مشہور ستاروں کے جھرمٹ ‘سیون سسٹرز’ کے قریب سے گزرے گا، جو رات کے آسمان کو ایک دلکش اور سحر انگیز منظر میں بدل دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نظارے کو دیکھنے کے لیے کسی خاص آلے کی ضرورت نہیں، بلکہ چاند طلوع ہونے کے بعد اسے کھلی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین مقام یعنی ‘پیریجی’ پر ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ فرق عام آنکھ سے بہت زیادہ نمایاں نہیں ہوتا، تاہم افق کے قریب ہونے پر بصری تاثر (مون الیوژن) کی وجہ سے چاند غیر معمولی طور پر بڑا اور پرکشش محسوس ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں