2

راولپنڈی (گدروشیا پوائنٹ): محلہ ولایتیاں میں فائرنگ سے ذہنی معذور بھائی جاں بحق، دو بہنیں شدید زخمی

راولپنڈی کے علاقے محلہ ولایتیاں میں جامع مسجد مدنی کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کی دو بہنیں شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ تینوں بہن بھائی ذہنی معذوری کا شکار تھے، جنہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں سے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں میں اس اندوہناک واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں