1

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ): نئے سال سے قبل انتظامی یونٹس کا قیام متوقع، خواجہ آصف کا اہم دعویٰ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے منصوبے پر کام کافی حد تک آگے بڑھ چکا ہے اور سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد نئے سال کے آغاز سے قبل اس منصوبے کی حتمی شکل قوم کے سامنے آ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی انتظام و انصرام کو بہتر بنانے کے لیے یہ ایک ناگزیر قدم ثابت ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ مجوزہ سیاسی پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بھی مرکزی دھارے کی سیاست میں واپسی کا موقع مل سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں