2

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی چین روانگی کے منتظر 25 جوڈیشل افسران سے اہم ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں چین کے دورے پر روانہ ہونے والے 25 جوڈیشل افسران کے وفد سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو پیشہ ورانہ امور اور عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔

ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران پر زور دیا کہ وہ چین کے دورے کے دوران وہاں کے عدالتی نظام، قانونی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا گہرائی سے مشاہدہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرنا پاکستان کے عدالتی نظام کو مزید مستحکم اور عوام دوست بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ جوڈیشل وفد چین میں عدالتی تربیت اور تبادلہ پروگرام کے سلسلے میں روانہ ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس نے افسران کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور عدالتی کارکردگی میں بہتری لانے کا باعث بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں